پشاور : (ویب ڈیسک ) انشورنس کمپنی کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے بعد خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس بند کردیا گیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے انشورنس کمپنی کا کہنا ہے کہ کئی بار یقین دہانی کے باوجود فنڈز جاری نہ ہوسکے، فنڈز کی ادائیگی تک صحت کارڈ بند رہے گا۔
ڈاکٹرریاض تنولی نے بتایا کہ رواں ماہ انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کرنے ہیں، رواں مالی سال انشورنس کمپنی کو 10ارب روپے جاری کرنے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث فنڈز تاخیر کا شکارہیں، فنڈز کی ادائیگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں، صحت کارڈ بند نہیں کرنا چاہتے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس ایک روز کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی یقین دہانی پر پروگرام بحال کردیا گیا تھا۔