ڈریپ نے جان بچانے والی مزید 16 ادویات کی رجسٹریشن مکمل کرلی

Published On 19 September,2023 06:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی مارکیٹ سے غائب ادویات کا متبادل لانے کی طرف بڑی پیش رفت، ڈریپ نے جان بچانے والی مزید 16 ادویات کی رجسٹریشن مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق نئی رجسٹرڈ ادویات میں کیلشیئم کی کمی دور کرنے والا انجکشن شامل، ہائیپر ٹیشن کے انجکشن لیبیٹالول کی ہنگامی رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

بچوں کو ہارٹ فیل سے بچائو کا ڈیگوکسن نامی انجکشن ، کولیسٹرول کمی میں استعمال ہونے والا کولیسٹرامائن پاوڈر، بائی پولر ڈس آرڈر کی دوا، امراض چشم ڈراپس سمیت مرگی کی گولی اور انجکشن کی فوری رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرجری کیلئے بیہوش کرنے والا اینستھیزیا انجکشن پروپوفول ، خون پتلا کرنے والے ہیپارن فارمولہ کے انجکشن ، نوزائیدہ کی بیماری رہیسس کے علاج کے انجکشن ، ہارٹ اٹیک میں پیچیدگی سے بچاؤ کے انجکشن کی رجسٹریشن بھی کرلی گئی ہے۔

مہلک ڈائریا علاج کے انجکشن، مرگی کی گولی کاربامیزاپائن ، بیکٹیریل انفیکشن کے پینسیلین جی نامی انجکشن ، ہڈیوں کی کمزوری کے انجکشن، سکن انفیکشن کریم رجسٹرڈ کر لی گئی۔

ڈریپ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فارما کمپنیز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے پر فوری پیداوار شروع کردیں گی۔