ملک بھر کے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک بھر کے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 منفی نکلے، سندھ میں 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

خیبرپختونخوا میں8، پنجاب میں 6 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے، بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ماحولیاتی نمانے مین پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، سال 2025 میں 31 پولیو کیسز سامنے آئے۔