راولپنڈی : (دنیانیوز) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 694 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ84 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، جن میں سے 6 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں 71، ڈی ایچ کیو میں 33 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 24 افراد زیر علاج ہیں ۔
محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 60 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 3 عمارتیں سیل جبکہ50 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 3009 مقدمات درج اور 538 عمارتوں کو سیل کیا گیا جبکہ 897 چالان ٹکٹ اور 50 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔