کانگو وائرس میں مبتلا بلوچستان سے کراچی میں لائے گئے مزید 7 مریض صحت یاب

کانگو وائرس میں مبتلا بلوچستان سے کراچی میں لائے گئے مزید 7 مریض صحت یاب

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق آخری اطلاعات تک کل 12 مریض نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اب تک کانگو وائرس کا کوئی نیا کیس بلوچستان سے کراچی نہیں لایا گیا، سندھ میں بھی کانگو وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نجی ہسپتال میں داخل 7 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا، مزید پانچ مریض تاحال ہسپتال میں داخل ہیں، نجی ہسپتال میں زیر علاج 16 میں سے 2 مریض اس سے قبل ڈسچارج جبکہ دو انتقال کر گئے تھے۔