کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ مریض کاتعلق پشین سے ہے، جو کوئٹہ کے جناح انسٹیٹیوٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
رواں سال بلوچستان میں کانگوکے65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، جن میں ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈکس سٹاف بھی شامل ہے ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھاہے۔