لاہور: (دنیانیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار ایک سو71 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز 75 نئے مریض سامنے آئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6450 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح راولپنڈی میں گزشتہ روز 5 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2624 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 13 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1492 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملتان میں 6 ، فیصل آباد میں 11 ، شیخوپورہ میں 3 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔