دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں COP-28 کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی۔
نگراں وزیر صحت ندیم جان نے دبئی میں بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال سمیت پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم سے آگاہ کیا۔
ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے، پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی سو فیصد رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں، بل گیٹس نے وفاقی وزیر صحت کے اس جامع منصوبےکی تعریف کی۔