لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں بے قابو نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک روز کے دوران 168 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
یاد رہے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30 ہزار 973 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسم سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے، نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔