امریکا: برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسرا کیس سامنے آگیا

Published On 02 April,2024 02:50 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک ) امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف ہو اہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے ، امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔

مریض کو آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement