بھکر میں خسرہ کی وبا پھیلنے پر ایمرجنسی نافذ

Published On 30 May,2024 06:21 pm

بھکر:(دنیا نیوز) خسرہ کی وباء پھیلنے کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق کا کہنا ہے کہ 104 بچوں کے کی خون کے نمونے لیبارٹری کو ٹیسٹ کے لیے بھیجوائے گئے جن میں سے 54 نتائج موصول ہوئے ، موصول ہونے والی رپورٹس میں 13 بچوں میں خسرہ کی تشخص ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام مراکز صحت میں خسرہ کے لیئے خصوصی وارڈ قائم کردئیے گئے ہیں ، دریاخان میں خسرہ سے ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں جس کی تحقیق کر رہے ہیں۔

واضح رہے قبل ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کاکہنا  تھا کہ پتوکی میں بچوں کی ہلاکتیں خسرہ سے نہیں ہوئیں بلکہ ہیٹ ویو سے ہوئی ہیں۔