خیبر پختونخوا: ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ تیز ،7 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Published On 03 August,2024 09:57 am

پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ کا مرض بڑھنے لگا ، 7 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں ٹائیفائیڈ کے 2 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ جون میں 2 ہزار 378 کیسز رپورٹ کیے گئے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ 3ہزار 558 کیس رپورٹ ہوئے ، رواں سال اپریل میں 2001 متاثرہ مریضوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا، مارچ کے مہینے میں 2ہزار 178، فروری میں 2ہزار 79 کیس سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹائیفائیڈ کے 1885 کیسز رپورٹ ہوئے ، تمام ڈی ایچ اووز کو ٹائیفائیڈ کی روک تھام کےلیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

صوبائی محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ہائی رسک افراد کی ویکسی نیشن لازمی کی جائے، حفظان صحت کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔