منیلا :( ویب ڈیسک ) فلپائن میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، جس کی فلپائنی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ دسمبر کے بعد سے فلپائن میں ایم پاکس کا یہ پہلا کیس ہے۔
فلپائن کی وزارتِ صحت نے کہا کہ کیس کی شناخت 33 سالہ مقامی شخص میں ہوئی ہے، منکی پاکس کے مذکورہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
دوسری جانب منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے منکی پاکس کو ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔