لاہور:(دنیا نیوز ) پنجاب میں بے قابو ڈینگی کے وار نہ رک سکے، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 29 جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 288 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔