راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے جڑواں شہروں میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مچھلیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ روکنےکے لیے خاص قسم کی مچھلیوں کی مدد لی گئی ہے، مختلف علاقوں میں گندے پانی میں خاص مچھلیاں چھوڑ دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹےسائز کی مچھلیاں ڈینگی لاروا کھاتی ہیں، مچھلیوں سے ڈینگی کا شکار ڈینگی ایمرجنسی کے تحت کیا گیا ہے، مچھلیوں کو محکمہ صحت نے محکمہ فشریز کی مدد سے پانی میں چھوڑا ہے۔
سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ خاص قسم اور خاص سائزکی مچھلیاں ڈینگی لاروا کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کے خاتمےکے لیے ہرآپشن استعمال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 102مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔