پنجاب میں 68 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب میں 68 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65 ڈینگی کے نئے مریض سامنے آگئے جبکہ جہلم، مظفرگڑھ اور بھکر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 908جبکہ رواں سال اب تک 3471 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔