ملک گیر پولیو مہم، ساڑھے 4کروڑ بچوں کو قطرے پلائیں گے: عائشہ رضا فاروق

ملک گیر پولیو مہم، ساڑھے 4کروڑ بچوں کو قطرے پلائیں گے: عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں انسداد پولیو کے لئے نئے جذبے کے ساتھ کام جاری ہے، 28 اکتوبر تا 3 نومبر تک ملک کے ہر کونے میں پولیو ورکرز ہر دروازے پر دستک دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔