اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی پمز ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا گیا۔
مریض ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں درپیش مسائل کی صورت میں براہ راست (0519071711) رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ مریضوں اور لواحقین کی سہولت اور آگاہی کیلئے ہسپتال میں جگہ جگہ سائن بورڈزآویزاں کیے گئے ہیں۔