سندھ اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 18 January,2025 06:56 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں، اسی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت، کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے، 2024 کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔