میو ہسپتال میں انجکشن ری ایکشن سے خاتون اور شہری جاں بحق، 14 مریض متاثر

میو ہسپتال میں انجکشن  ری ایکشن سے  خاتون اور شہری جاں بحق، 14 مریض متاثر

پروین بی بی کے جاں بحق ہونے کے بعد رات گئے دولت خان بھی چل بسا، تشویشناک حالت کے باعث 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کے مطابق انجکشن کے استعمال کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کی حالت میں بہتری لائی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مزید تفصیلات تحقیقات کے نتائج کے بعد سامنے آئیں گی۔ 

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔