سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، ملک بھر میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی

Published On 29 September,2025 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی، جبکہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسزکی تعداد 29 تک جا پہنچی ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق پولیو کے کیسز بدین اور ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک بچے کی عمر 4 سال، جبکہ دوسرا 6 سال کا ہے، رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

نیشنل ای اوسی کے مطابق کے پی میں پولیو کیسز کی تعداد 18، سندھ میں 9، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں پولیو مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائےگئے، آئندہ قومی انسداد پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر تک ملک بھرمیں منعقد کی جائے گی۔