صحت
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد سک گزیدگی (ریبیز) کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
لیاری کے رہائشی 75 سالہ شخص کو گزشتہ روز جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا جو دوران علاج آج جانبر نہ ہوسکا، متاثرہ شخص کو تین ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا۔
دوسری جانب میرپور خاص کی رہائشی 10 سالہ بچی کو 2 ماہ قبل چہرے پرکتے نے کاٹا تھا، متاثرہ بچی کو گزشتہ شپ انڈس ہسپتال میں داخل کرایا گیا، متاثرہ بچی آج دورانِ علاج انتقال کر گئی ۔
خیال رہے رواں سال کے دوران کراچی میں ریبیز سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی جب کہ کراچی کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں تقریبا 8 ہزار افراد زخمی ہو کر رپورٹ ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مختلف ہسپتالوں میں ویکسین بھی موجود نہیں ہوتی، عوام میں آگاہی نہ ہونے سے عوام ویکسین بھی نہیں لگواتے، عوام کو چاہیے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسین لازمی لگوائیں۔