ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے کتنے مریض موجود،وفاقی وزیر صحت نے آگاہ کر دیا

ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے کتنے مریض موجود،وفاقی وزیر صحت نے آگاہ کر دیا

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق تفصیل ایوان میں پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے تقریباً 84 ہزار 421 مریض رجسٹرڈ ہیں، ان مریضوں کو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کےتحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ میں ہے، ملک بھر میں 98 علاج مراکز کے ذریعے مفت اینٹی ریڈیو وائرل تھراپی فراہم کی جا رہی ہے۔