خیبرپختونخوا: جعلی و ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت پر سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: جعلی و ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت پر سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

مجوزہ بل کے مطابق جعلی، ملاوٹ شدہ، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس کی ادویات فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

بل میں جعلی اور ملاوٹ شدہ ادویات فروخت کرنے پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، ڈرگ انسپکٹر کے کام میں رکاوٹ ڈالنے پر ایک سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق ڈرگ ایکٹ کے 3 رولز کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا ہوگی، غیر رجسٹرڈ ادویات کو سزا سنانے کے بعد بھی فروخت کرنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

غلط نام سے دوا فروخت کرنے پر 10 سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، کوالٹی کنٹرول بورڈ کسی بھی دوائی کے تجزیے کیلئے بیرون ملک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گا۔

مجوزہ بل میں خصوصی ڈرگ چیئرمین کا عہدہ ہائیکورٹ کے جج کے برابر رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔