جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا

جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا

ہسپتال حکام کے مطابق بچے کو یکم نومبر کی شام جے پی ایم سی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا، بچے کو تیز بخار، پانی سے خوف اور چڑچڑے پن کی شکایت تھی۔

حکام نے بتایا کہ بچے کو تقریباً ایک ماہ قبل کتے نے بائیں آنکھ کے قریب کاٹا تھا، کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرہ بچے کو ریبیز ویکسین کی دو خوراکیں لگائی گئی تھیں تاہم ریبیز امیونوگلوبیولن (RIG) ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

12 سالہ بچہ 4 نومبر کی شام 5 بجے دوران علاج دم توڑ گیا۔