گورنر پنجاب کا اٹک میں شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسس اینڈ بلڈ بینک کا افتتاح

گورنر پنجاب کا اٹک میں شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسس اینڈ بلڈ بینک کا افتتاح

جنڈ میں قائم ہونے والے اس مرکز میں 6 ڈائیلاسسز مشینیں نصب کر دی گئی ہیں تاکہ مقامی مریضوں کو گردوں کے علاج کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا  کہ ہم لاہور میں بیٹھ کر کھا پی کر سمجھیں کہ پنجاب ترقی کر گیا تو یہ سراسر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ابھی بہت سے مسائل موجود ہیں جن پر توجہ دینا ضروری ہے۔

گورنر پنجاب نے گردوں کی بیماریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گندے پانی پینے کی وجہ سے گردوں کے مریض اور دیگر بیماریوں کا شکار بنے ہیں، انہوں نے صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

واضح ہے یہ مرکز مقامی آبادی کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جنہیں باقاعدہ ڈائیلاسس کی ضرورت ہوتی ہے۔