خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج

خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج

ڈاکٹرز کے مطابق  ایک ہی خاندان کے سات بچے پراسرار بیماری سے متاثر ہوئے، دو بچے تاحال ایچ ایم سی پشاور میں زیرِ علاج ہیں، ایچ ایم سی پشاور میں زیرِ علاج دونوں بچوں کی حالت مستحکم ہے۔

 ڈپٹی کمشنر خیبر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے ایچ ایم سی پشاور کا دورہ کیا انہوں نے زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے طبی صورتحال پر بریفنگ لی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچوں کے ابتدائی طبی ٹیسٹوں میں کیلشیم، میگنیشیم اور پی ٹی اور آئی این آر نارمل ہے جب کہ  بیماری کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے بلڈ کلچر اور سی ٹی سکین برین تجویز کی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور مزید ممکنہ کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، پانچ بچوں کی اموات کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں، دو بچوں کا علاج جاری ہے۔