ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے نوجوانوں کی تیاریاں عروج پر

Published On 12 Feb 2013 05:47 PM 

ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے نوجوانوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کوئی تحائف خریدنے میں مگن ہے تو کوئی اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے کسی پرفضا مقام کا انتخاب کرنے میں مصروف ہے۔

ویلینٹائن ڈے یا اظہار محبت کا دن منانے کی روایت اب پاکستان میں بھی نئی نہیں رہی۔ اس دن کے حوالے سے ہر سال نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا جوش و خروش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ چودہ فروری قریب آتے ہی مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تحائف خریدنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ کوئی کارڈ پسند کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی ٹیڈی بیئر لیتا اور کوئی سرخ گلابوں کو اظہار کا زریعہ بنانا چاہتا ہے۔ بچے اس دن کو منانے میں پیچھے نہیں لیکن وہ اپنی محبت کا اظہار کریں گے اپنے گھر والوں سے۔ نوجوانوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ محبت کا جذبہ انمول سہی لیکن محبوب سے اسکا اظہار بھی ضروری ہے اور یہی ہے اس دن کو منانے کا مقصد۔ نوجوان تو ایک طرف بزرگ حضرات بھی اس دن کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ محبت ایک سدابہار جزنہ ہے جو ہر موسم میں ہر وقت مہکتا ہے۔ نوجوانوں میں اس دن کے حوالے سے جوش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر یہ دن روز منایا جائے تو دنیا سے نفرتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ رپورٹ: دنیا نیوز