پاکستان
خلاصہ
- فیصل آباد (دنیا نیوز) فیصل آباد میں آگ لگنے سے گھر میں سوئے تین بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد میں صبح 4 بجے اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ راکھ بن گیا جس وقت آگ لگی اس وقت گھر میں 7 افراد سو رہے تھے جن میں سے تین بچے 2 ماہ کا برہان، 6 سالہ لائبہ اور 8 سالہ جویریہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بچوں کی والدہ اور انکا چچا زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔لاشوں اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔