پاکستان
خلاصہ
- فیصل آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق سر سید ٹاؤن میں گھر کی خستہ حال بالائی منزل اچانک زمین بوس ہو گئی۔ گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق گھر کا سربراہ محمد افضل، دو خواتین، ریحانہ، ستارہ اور ایک بچہ ابوبکر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔