فیصل آباد: کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنیوالے 2 افراد گرفتار

فیصل آباد: کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنیوالے 2 افراد گرفتار
فیصل آباد: (دنیا نیوز) پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راجہ رفعت کا کہنا تھا کہ ملزموں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ قیصر پادری نامی ایک شخص سے دس لاکھ روپے تاوان مانگا تھا اور عدم ادائیگی کی صورت میں اس کے گھر کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ منگل کی شب تینوں ملزم بارودی مواد لے کر اس کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں وہ پھٹ گیا جس سے ایک ذیشان مسیح نامی ملزم موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی شیراز زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کر کے ہلاک ہونے والے نوجوان کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، بارودی مواد اور دیگر چیزیں قبضے میں لے لیں ہیں۔