سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پولیس نے تحریک طالبان افغانستان کے سرگرم کارکن کو گرفتار کر لیا۔
عابد علی گورائیہ سکنہ دھاموکے تھانہ صدر ڈسکہ کا رہایشی ہے اور انسداد دھشت گردی عدالت نے اس کوعرصہ 4 سال سے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا۔ ملزم افغانستان میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھا۔ سیالکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے ۔DPO سیالکوٹ نفیس گوہر کے مطابق ملزم افغانستان میںشبر گان ،کابل ،پشاور اور کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بھی سزا کاٹ چکا ہے اور اب تک افغانستان میں روپوش تھا۔