پاکستان کا فلپائن کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

پاکستان کا فلپائن کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اسلام آبا د (آن لائن)پاکستان نے فلپائن کے آفت زدہ علاقوں کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔سرکا ری میڈیارپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے یک بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو فلپائن میں سمندری طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر بہت دکھ ہے۔