عمران خان کی پیار بھری دھمکی پر میانوالی میں ان کی اپنی ہی برادری کے لوگ بھڑک اٹھے۔ کہتے ہیں دھمکیاں دینے والے ملکیتی اراضی سے محروم نہیں کر سکتے، جو لیڈر اقتدار سے پہلے اپنے ہی لوگوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے، وہ حکومت ملنے پر ملک کے ساتھ کیا کرے گا؟
میانوالی: (دنیا نیوز) کپتان کے اپنے لوگوں نے ہی ان کا مان توڑ دیا، دھمکی پیار بھری ہی سہی، پھر بھی الٹی پڑ گئی۔ یونیورسٹی کیلئے رضاکارانہ طور پر چالیس کنال اراضی دینے والے مزید کے مطالبے پر ڈٹ گئے، کہتے ہیں منتیں کرنے والے دھمکیوں پر آ گئے، جو بھی کر لیں، زمین نہیں دیں گے۔ عمران خان کے بیان پر احتجاج کرنے والوں نے انہیں پرانے وعدے یاد دلائے اور زبردستی کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان بھی کر دیا۔ زمین کے مالک کہتے ہیں اراضی مانگے والے انہیں زبردستی بے دخل کرنا چاہتے ہیں، جو اپنے لوگوں کو دھمکی دے سکتے ہیں وہ ملک کے ساتھ کیا کریں گے؟
عمران خان کے بیان کے خلاف زمین کے مالکان کے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر لوگوں کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔