افغان امن عمل، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے تعاون کیلئے تیار

Published On 07 Apr 2016 08:55 PM 

پاکستان اور افغانستان افغان امن عمل میں ایک دوسرے سے تعاون کے لیے تیار۔ سرتاج عزیز کہتے ہیں پرامن افغانستان پاکستان کے لیے سب سے ضروری ہے۔ افغان سفیر کہتے ہیں پاکستان کبھی بھی افغانستان کے بغیر وسطی ایشیا تک اور افغانستان پاکستان کے بغیر جنوبی ایشیا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد: (دنیا نویز) پاکستان اور افغانستان افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے پر متفق۔ سرتاج عزیز کہتے ہیں چار ملکی رابطہ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ افغان سفیر کہتے ہیں دنوں ممالک کا مستقبل پرامن افغانستان سے جڑا ہے۔ افغانستان میں قیام امن سے متعلق سیمینارسے خطاب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئے۔ اس موقع پر افغان سفیر عمر ذخیوال نے کہا افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سرتاج عزیز اور افغان سفیر نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر جامع نگرانی نظام ضروری ہے۔