وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کی ملاقات ، ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے ، آئی ایس آئی نے آپریشن ضرب عضب میں زبردست کردار ادا کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے ، آپریشن ضرب عضب میں انٹر سروسز انٹیلی جنس نے زبردست کردار ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی ۔