آپریشن ردالفساد: جنوبی وزیرستان، اپر دیر سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

Published On 12 Apr 2017 06:40 PM 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ دوران آپریشن بارودی سرنگیں، ہینڈ گرنیڈز، موبائل فونز اور بھارتی ساختہ پلاسٹک ڈرمز بھی برآمد کئے گئے۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابیوں کے ساتھ جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان اور اپر دیر کے مختلف علاقوں میں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ دوران آپریشن بارودی سرنگیں، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فون اور بھارتی ساختہ پلاسٹک ڈرمز بھی برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردوں کی جانب سے خالی کی گئی زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپایا گیا تھا۔