کمرشل اور بڑی ہاوسنگ سوسایٹیز کو گیس کی فراہمی کی صورت میں گیس کی طلب میں مزید 150 ملین کیوبک فٹ کا اضافہ ہو گا۔
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے سال 2009ء سے عام گھریلو صارفین کے علاوہ دیگر صارفین پر لگی گیس کنکشن کی پابندی ختم کر دی۔ صنعتی شعبہ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز اب میرٹ پر نئے گیس کنکشنز حاصل کر سکیں گی۔ سوئی ناردرن کے پاس عام گھریلو صارفین کی 15 لاکھ کنکشن درخواستیں زیر التواء ہیں، جس کیلئے کم از کم 400 ملین کیوبک فٹ گیس درکار ہو گی جبکہ کمرشل اور بڑی ہاؤسنگ سوسایٹیز کو گیس کی فراہمی کی صورت میں گیس کی طلب میں مزید 150 ملین کیوبک فٹ کا اضافہ ہو گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔