پاک برطانیہ مسلح افواج کے وفود کی جی ایچ کیو میں ملاقات

Published On 25 Apr 2017 11:26 PM 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت، دفاعی تعاون اور فوجی وفود کے تبادلوں کے تعاون پر زور دیا۔ وفد کو آپریشن ردالفساد کے تحت مختلف کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے سٹاف کے درمیان بات چیت کا تیسرا دور جی ایچ کیو میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد نے کی جبکہ برطانوی وفد کی قیادت اسسٹنٹ چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل نکولس ویلک نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت، دفاعی تعاون اور فوجی وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، وفد کو آپریشن ردالفساد کے تحت مختلف کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اور پاکستان کی خطے میں امن اور استحکام کے لئے کی گئی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔