وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق اور واپڈا خود بجلی چوری میں ملوث ہیں، ایک سال کیلے واپڈا ہمارے حوالے کر دیں، نظام ٹھیک نہ کیا تو ہر سزا قبول کریں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا میں پن بجلی منصوبوں کے ٹیرف میں اضافے کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیدنگ پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وفاق پر برہم نظر آئے۔ میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بجلی کی ضرورت 25 سو میگا واٹ جبکہ ہمیں صرف 18 سو میگا واٹ دی جا رہی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع پر مشترکہ مفادات کا فیصلہ آ چکا، نیپرا آئین کے مطابق ہمیں ہمارا حق دے۔ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ٹرانسمیشنز لائن پر توجہ نہیں دے رہی، بجلی پیداوار بڑھ بھی گئی تو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔