بلوچستان کا مالی سال 18 ۔ 2017ء کا 3 کھرب 28 ارب 50 کروڑ کا بجٹ ایوان میں پیش، مالی سال 18 ۔ 2017ء کے بجٹ کا خسارہ 52 ارب سے زائد ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ ترجیحات میں تعلیم، صحت اور امن و امان سرفہرست۔
کوئٹہ: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے مالی سال 18 ۔ 2017ء کے بجٹ کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا۔ بجٹ کا کل حجم 3 کھرب 28 ارب 50 کروڑ ہے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 52 ارب 13 کروڑ روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ رواں مالی سال میں 86 ارب ایک کروڑ روپے ترقیاتی جبکہ غیرترقیاتی بجٹ کے لئے 242 ارب 49 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے 35 ارب، صحت کے لئے 17 ارب جبکہ امن و امان کے لئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔