پاکستان
خلاصہ
- کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی تو معاملہ گرم ہوگیا ، پولیس اہلکاروں نے بیچ بچائو کرایا
اسلام آباد (دنیا نیوز ) جے آئی ٹی فیصلے کے بعد ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن سپریم کورٹ میں آمنے سامنے ، گو نواز گو ، اور رو عمران رو ، کے نعروں کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا اور تنائو بھی بڑھنے لگا ۔
سپریم کورٹ میں لیگی کارکن اور کپتان کے کھلاڑی گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ ہنگامہ آرائی بڑھی تو پولیس اہلکار حرکت میں آ گئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا ۔