پاناما کیس میں شامل 426 افراد کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، سراج الحق

پاناما کیس میں شامل 426 افراد کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، سراج الحق

کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا حکومت نے سو دن کام کرنے کے لیے مانگے ہیں، ہم انتظار کریں گے، کوئی جلدی نہیں لیکن اس دوران کوئی غیر قانونی اقدام ہوا تو مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ محبت سے ووٹ دینے والوں کو غربت اور جہالت کے سوا کچھ نہ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے اپوزیشن کا انداز اپنایا ہے۔ انہیں اپنے وعدے کے مطابق لاپتہ افراد کا پتہ لگانا چاہیے۔