تحریک انصاف دبئی سے وزیر اعظم کیخلاف ثبوت لے آئی

تحریک انصاف دبئی سے وزیر اعظم کیخلاف ثبوت لے آئی


لاہور (دنیا نیوز ) تحریک انصاف دوبئی سے وزیر اعظم کے خلاف مزید ثبوت لے آئی ، پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں نئے ثبوت عمران خان کی مشاورت سے استعمال کیے جائیں گے ، حکمران خاندان کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے ، گارڈ فادر ون اور گارڈ فادر ٹو مستعفی ہو جائیں ،

تحریک انصاف پانامہ کیس میں پیش پیش ہے ، سینیٹر اعظم سواتی کے ذریعے دوبئی سے مزید ثبوت منگوا لیے گئے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس میں ثبوت دکھا دیئے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں کہ پاناما کیس گیم چینجر ہے ۔ وزیر اعظم کے خلاف مزید ثبوت منگوا لیے ہیں ، نئے ثبوت کب استعمال کرنا ہیں یہ فیصلہ عمران خان کریں گے ۔

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا شریف خاندان کی منزل اب جدہ نہیں اڈیالہ جیل ہے ، حکمران خاندان سپریم کورٹ میں کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا ، بابر اعوان نے وزیر اعظم پر تنقید کے خوب نشتر چلائے ، بولے پانامہ کیس زیا دہ نہیں چلے گا جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے ۔