مریم نواز والدہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہال روڈ پہنچ گئیں

Published On 07 Sep 2017 07:48 PM 

مریم نواز کے پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ مریم نواز ریلی کے دوران کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہال روڈ پہنچ گئیں۔ مریم نواز کے پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ مریم نواز ریلی کی شکل میں یو سی 171، 169، 63 اور 62 میں جائیں گی، ریلی کا آغاز مال روڈ چمن سے ہو گا جو نسبت روڈ، بڈن روڈ سے گزرے گی اور نیو انار کلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ مریم نواز ریلی کے دوران کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔