پاک امریکہ اعلیٰ سطح رابطوں میں اضافہ، امریکی نائب صدر مائیک پینس کا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون، امریکی خاندان کی بازیابی پر اظہار تشکر۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکی مغوی اور اس کے اہلخانہ کی بازیابی پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔ امریکی نائب صدر نے پاک فوج اور خفیہ اداروں کی فوری اور درست کارروائی کی بھی تعریف کی، کہتے ہیں خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
امریکی نائب صدر سے گفتگو میں وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے ملنے والی کسی بھی قابل عمل خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرے گا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔