سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان

Published On 17 Nov 2017 06:50 PM 

وزیرِ اعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ متوقع، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں وفد 21 نومبر کو سعودی عرب جائے گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم حکام سعودی عرب جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد 21 نومبر کو سعودی جائے گا۔

22 نومبر کو وزیرِ اعظم نئے سعودی فرمانروا سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہونگے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔