'کراچی کی کسی سیاسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز کی تنظیم نہیں بننے دیں گے'

Published On 13 Dec 2017 11:39 PM 

کراچی میں جرائم میں واضح کمی آئی، ڈی جی رینجرز سندھ نے دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں کسی سیاسی جماعت میں ٹارگٹ کلنگ ونگ نہیں بننے دینگے۔

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی قوت کو برداشت کریں گے، نہ کسی سیاسی جماعت میں ٹارگٹ کلنگ ونگ بننے دینگے، جن کا نام خوف کی علامت تھا، ان کے لئے معافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013ء میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، اب باونویں نمبر پر ہے، 2013ء سے قبل یومیہ 8 سے 10 کروڑ بھتہ مانگا جاتا تھا، رواں سال صرف چار واقعات رپورٹ ہوئے، ٹارگٹ کلنگ میں 45 افراد جاں بحق ہوئے، 15 واقعات میں انصار الشریعہ ملوث تھی۔

سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور سٹریٹ کرمنلز پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلنے چاہیں۔