کہ فوری طور پر نیا چئیرمین پیمرا نہیں لگایا جاسکتا، اس لئے عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد روک دے: درخواست میں استدعا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم ہونے کے فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ نے چیئر مین پیمرا کی تعیناتی کالعدم ہونے کے فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فوری طور پر نیا چئیرمین پیمرا نہیں لگایا جاسکتا، اس لئے عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد روک دے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اگر فیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو اپیل دائر کریں، عدالت ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے چکی ہے، اس لئے نیا چیئرمین پیمرا لگایا جائے۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم ہونے کے فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کے لئےدرخواست دی تھی۔
خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کالعدم قرار دی تھی۔ جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری طور پر میرٹ اور قوانین کے مطابق نئی تعیناتی کرے۔