الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 317 سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری

Published On 26 Dec 2017 06:56 PM 

الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 317 سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، پی ایس پی اور جماعت اسلامی بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق، سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس قانونی قواعد پورے نہ کرنے پر جاری کیا گیا۔ سیاسی جماعتوں سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں سے 2، 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس کی رسید اور 2 ہزار کارکنوں کی فہرست مانگی تھی۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی تفصیلات منظور کر لی ہیں۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی تاخیر سے تفصیلات جمع کرائی تھیں۔